دوستوں کو پہچاننے کے 14 طریقے

1-جو دوست آپ سے اختلاف رکھتا ہے وہ تو مسئلہ نہیں لیکن جو دوست آپ کو نیچا دکھانا چاہتا ہے وہ آپ کا دوست نہیں ہے۔ اس کو اپنی زندگی اور حلقے سے نکال دیں۔

2-اگر آپ دوستوں کی کسی محفل میں ہمیشہ مذاق کا نشانہ بنتے ہیں تو وہ محفل چھوڑ دیں۔ آپ اگر اپنی عزت نہیں کرتے تو لوگ بھی آپ کی عزت نہیں کرتے۔

3-اپنے دوستوں کے حلقے میں اس بات کو کنفرم کریں کہ وہ نہ آپ سے بہت زیادہ امیر ہوں اور نہ ہی بہت زیادہ غریب ہوں۔ اس سے کیا ہوگا؟ اس سے بہت فرق پڑے گا۔

4-اگر آپ کا دوست بہت غریب ہے اور آپ اسے چھوڑ نہیں سکتے تو اسے بھی اپنے جتنا امیر ہونے میں اس کی مدد کریں۔ اگر مدد نہیں کر سکتے تو اس کو اپنے دوستوں کے حلقے سے نکال دیں، ورنہ وہ آپ کو امیری سے غریبی کا سفر کروا دے گا۔ منفی سوچ  میں مثبت سوچ سے زیادہ طاقت ہوتی ہے۔

5-دوستی اور واقفیت میں فرق ہوتا ہے۔ واقف تو ہر ملنے والا بن سکتا ہے، کہتے تو ہم اس کو بھی دوست ہی ہیں۔ اس پر فراز نے اپنا مشہور شعر لکھا تھا جو ضرب المثل بن گیا ہے۔ “دوست ہوتا نہیں ہر ہاتھ ملانے والا”

6-دوست زیادہ سے زیادہ پانچ ہی ہوتے ہیں، ایک تحقیق میں یہ ثابت ہوا ہے۔ کئی دفعہ تو ایک سے زیادہ نہیں ہوتے۔ آپ کو بس فرق کا علم ہونا چاہیے۔کہ دوست کون ہے اور واقف کون۔

6-دوستی کی دو ہی وجہیں ابھی تک میں جان سکا ہوں، یا حالات ملتے ہوں یا خیالات۔ اگر آپ کے حالات ملتے ہیں مگر خیالات نہیں تب بھی دوستی کی مضبوط وجہ بن سکتی ہے اگر خیالات ملتے ہیں اور حالات نہیں تب یہ وجہ کافی بڑی ہے۔ دوستی ہو سکتی ہے، کیوں کہ خیالات اگر ملتے ہیں تو کچھ عرصے میں حالات بھی مل سکتے ہیں۔ اگر خیالات اور حالات میں کافی فرق ہے تو واقفیت ہی بہتر ہے، دوستی نہیں۔

7-مشہور ہے دوست مصبیت میں کام آتے ہیں، اس کسوٹی پر اگر آپ کا کوئی دوست پورا نہیں اترتا تو اس کو زیادہ تر اپنی دوستی سے خارج کر دینا چاہیے۔

8-آپ کے حلقے میں ہر طرح کے لوگ ہو سکتے ہیں، دوستی میں نہیں۔

9-اگر آپ کسی دوست کو اپنے گھر لانے سے  پرہیز کرتے ہیں تو وہ آپ کا دوست   نہیں ہو سکتا، واقف ہو سکتا ہے۔

دوست کون ہوتا ہے؟

10-اگر کوئی آپ کے ساتھ ہنس رہا ہے تو وہ آپ کا دوست ہے، اگر کوئی آپ پر ہنس رہا ہے تو وہ  آپ کا دوست نہیں ہے۔

11-ماضی میں لے جانے والے دوستوں کو نہیں، مستقبل بنانے والے دوستوں کو اہمیت دیں۔

12-دوست آپ کی صلاحیتوں پر زیادہ تر شک کرتے ہیں، واقف آپ کی صلاحیتوں سے فائدہ اُٹھاتے ہیں،دشمن آپ کی صلاحیتوں پر یقین کرتے ہیں۔

13-اچھے دوست کوشش سے ملتے ہیں، دوسری طرح کے تو بغیر کوشش کے ہی مل جاتے ہیں

دوست اچھے ہوتے ہیں، جو اچھے نہیں ہوتے وہ دوست نہیں ہوتے ہیں

14-دوست ایک طرح سے ٹول باکس کا کام کرتے ہیں، جب مشکل آتی ہے تو کوئی نہ کوئی دوست ٹول باکس میں پڑے ٹولز کی طرح کام آجاتا ہے۔یاد رکھئیے دوستوں کو استعمال نہیں کیا جاتا۔ اُن سے مدد لی جاتی ہے۔

*-**-*